Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت اداکارہ حمیرا اصغر کی وارث بن گئی، تدفین کرانے کا اعلان

Now Reading:

سندھ حکومت اداکارہ حمیرا اصغر کی وارث بن گئی، تدفین کرانے کا اعلان
حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

ورثا کی جانب سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش کی حوالگی اور تدفین میں ٹال مٹول کے بعد سندھ حکومت حرکت میں آگئی۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرکے معاملے کی تفصیلات معلوم کیں۔ انھوں نے کہا کہ مرحومہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔

مزید پڑھیں: ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے والد کا لاش لینے سے انکار، سرد خانے منتقل

صوبائی وزیر نے کہا کہ حمیرا اصغر کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا ہے، مرحومہ لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت وارث ہے، تدفین قبرستان سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہونگے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا اور تدفین کے تمام مراحل سرانجام دے گا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: اہلخانہ سے متعلق حمیرا اصغر کا دل چھو لینے والا انٹرویو وائرل

اداکارہ کی لاش کی حوالگی اور تدفین کے لیے صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر فوکل پرسن مقرر کردیا، جبکہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو لاش کی حوالگی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر