
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیووا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “بگ بیوٹی فل بل” امریکی تاریخ میں سب سے بڑا ٹیکس کٹ پیکج ہے، جو نہ صرف معیشت کو مستحکم کرے گا بلکہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنائے گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ اس بل سے عام شہریوں کو تاریخ کا سب سے بڑا مالی ریلیف حاصل ہوگا، جب کہ سوشل سیکیورٹی پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران امریکی معیشت نے بہترین کارکردگی دکھائی اور آئندہ مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بل غیرقانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کے لیے سرحدی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن حکومت کے دوران لاکھوں جرائم پیشہ افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے، لیکن وہ اپنی پالیسیوں سے اس رجحان کو روکیں گے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی فوج دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے اور امریکہ کے پاس جدید ترین آلات اور اسلحہ موجود ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی طیاروں نے حالیہ دنوں میں 37 گھنٹے تک بغیر رکے پرواز کی، جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے سابقہ دور حکومت میں امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی، بے روزگاری کی شرح کم ہوئی، اور امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ نوکریاں پیدا کی گئیں۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں پانچ مختلف ممالک کے درمیان جاری جنگیں رکوانے میں اہم کردار ادا کیا، جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور خطے میں امن قائم رکھنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی مہم کے تحت امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News