
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف (دفاع)، احسن اقبال (منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات)، اعظم نذیر تارڑ (قانون و انصاف)، محسن نقوی، اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو معاشی بہتری کے لیے جاری حکومتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ ملکی استحکام، ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام ریاستی اداروں اور قیادت کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے اس مقصد کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News