Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی کا دعویٰ

Now Reading:

امریکا نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی کا دعویٰ
امریکا نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی کا دعویٰ

ایوارڈ یافتہ معروف امریکی تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اقتدار سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سیمور ہرش کے مطابق، واشنگٹن میں زیلنسکی پر بدعنوانی، جنگی حکمتِ عملی کی ناکامی اور امریکا کے وسائل کے غیر شفاف استعمال پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیوٹن نے زیلنسکی کو نہ مارنے کا وعدہ کیا تھا، سابق اسرائیلی وزیر اعظم

ان کا کہنا ہے کہ زیلنسکی کے خلاف امریکا کے اندر طاقتور حلقے سرگرم ہو چکے ہیں اور قیادت کی تبدیلی اب امریکی پالیسی ساز اداروں کا ایجنڈا بن چکی ہے۔

صحافی کا دعویٰ ہے کہ زیلنسکی کو عوامی طور پر ہٹانے کے بجائے بتدریج ایک “سیاسی حل” نکالا جائے گا تاکہ یوکرین کی سیاسی ساخت کو نقصان نہ پہنچے، لیکن واشنگٹن اب موجودہ قیادت پر مزید اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔

Advertisement

ابھی تک امریکی حکومت یا یوکرین کی صدارت سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم بین الاقوامی مبصرین اس پیش رفت کو یوکرین جنگ کے تناظر میں ایک ممکنہ بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ولادیمیر زیلنسکی کا ’ہالی ووڈ طرز‘   کا دورہ امریکہ  ’پراکسی وار‘ کی تشہیر ہے : ماسکو

صحافی کے مطابق یوکرینی فوج کے سابق کمانڈر ان چیف اور اس وقت برطانیہ میں یوکرین کے سفیر ویلیئری زالزنی ، زیلنسکی کے ممکنہ متبادل ہوں گے اور یہ تبدیلی چند ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔

صدر زیلنسکی کے عہدے کی مدت پچھلے سال مئی کی 20 تاریخ کو ختم ہوگئی تھی تاہم مارشل لا کے نفاذ اور جنگ کو بنیاد بناتے ہوئے انہوں نے سن 2024 میں صدارتی انتخابات کو منسوخ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر