Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، پراٹھے والی عمارت بھی مخدوش قرار، مکینوں نے گھر خالی کر دیے

Now Reading:

کراچی، پراٹھے والی عمارت بھی مخدوش قرار، مکینوں نے گھر خالی کر دیے
حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ کارروائی یا نوٹس جاری نہیں کیا گیا

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری میں واقع ایک خستہ حال رہائشی عمارت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث عمارت میں مقیم تمام مکینوں نے اپنے گھروں کو خالی کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ عمارت مقامی طور پر پراٹھے والی بلڈنگ کے نام سے جانی جاتی ہے اور اس کی تعمیر گراؤنڈ پلس تھری ہے۔ عمارت میں آٹھ رہائشی پورشن بنائے گئے تھے، جن میں متعدد خاندان برسوں سے مقیم تھے۔

عینی شاہدین اور مکینوں کے مطابق عمارت کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔ سیڑھیاں (زینہ) مکمل طور پر گر چکی ہیں، ستون (پلرز) اپنی جگہ سے ہل چکے ہیں اور دیواروں میں گہری دراڑیں پڑ چکی ہیں، جس سے عمارت کی ساخت شدید متاثر ہوئی ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت تقریباً 60 سے 65 سال پرانی ہے، اور وہ کئی سالوں سے مالکان سے مرمتی کام کرانے کی اپیل کرتے آ رہے تھے، لیکن کسی قسم کی عملی پیش رفت نہیں کی گئی۔

ایک متاثرہ رہائشی کا کہنا تھا کہ ہم نے سالوں برداشت کیا، مگر اب خطرہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ جان بچانے کے لیے ہمیں اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔

Advertisement

حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ کارروائی یا نوٹس جاری نہیں کیا گیا، تاہم مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے فوری مداخلت اور متاثرہ عمارت کو محفوظ بنانے یا منہدم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی ممکنہ سانحے سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر