
پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن پر ہیں، جبکہ آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے میں مختلف کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستانی بیٹر بابراعظم کی دوسری اور بھارتی کپتان روہت شرما کی تیسری پوزیشن ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی بڑی چھلانگ
بیٹرز رینکنگ میں سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر اور کوشال مینڈس 10 درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے بولرز رینکنگ
دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ جاری؛ کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
وانندو ہسارانگا 11 درجے بہتری کے بعد آٹھویں، رویندرا جڈیجہ ایک درجہ تنز لی کے بعد نویں نمبر پرپہنچ گئے ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر شامل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News