Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف

Now Reading:

پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف
پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 زیر غور لائی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان پوسٹ میں جدت لانے اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اہم اقدام

آڈٹ حکام نے بے ضابطگیوں کا انکشاف کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل ہونے والی رقم خزانے میں جمع کروانے کے بجائے خرچ کر لی، 37 ڈاکخانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کیے گئے۔

آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے یوٹیلیٹی بلز اور پوسٹل ریوینیو کی رقم سے پاک فوج کی پینشنز، منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگیاں کیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا مطالبہ، پاکستان پوسٹ کا عام اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری مواصلات نے جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگیوں کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا، پہلے تین سے چار ماہ میں مشکلات آئیں لیکن اب نظام ٹھیک ہو چکا ہے۔

جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ یہ غلط بیانی کر رہے ہیں، مختلف ڈاکخانوں میں اب بھی یہی کام ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستان نے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، بوندا با ندی کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر