
مظفرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر دل برداشتہ ایک نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
بھائی کو بچانے کے لیے دوسرا بھائی بھی دریا کی موجوں کی نذر ہو گیا۔
ایس پی جہلم مرزا زاہد کے مطابق نوجوان کاشف نے امتحان میں فیل ہونے کے بعد دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ اس موقع پر موجود اس کا بھائی وقاص اُسے بچانے کے لیے دریا میں کودا، مگر دونوں بھائی تیز لہروں میں بہہ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں نوجوانوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہے۔
دونوں بھائیوں کے دریا میں ڈوبنے کے واقعے نے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کاشف پڑھائی میں اچھا تھا مگر اس بار کے نتائج سے شدید مایوس ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News