اوگرا (پاکستانی ادارہ برائے تیل و گیس) نے گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے، جو عوام کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔
یکم اگست سے لاگو ہونے والے نئے نرخ کے تحت گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 209 روپے 24 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے لیے گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 2,541 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ جولائی میں 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بھی 17 روپے 74 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 215 روپے 36 پیسے ہوگی، جب کہ جولائی میں یہ قیمت 233 روپے فی کلو تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
