Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کی ہڑتال کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز دو حصوں میں تقسیم

Now Reading:

آج کی ہڑتال کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز دو حصوں میں تقسیم

پاکستان میں کاروباری برادری کی جانب سے متنازع فنانس بل اور سیلز ٹیکس ایکٹ کی شقوں کے خلاف احتجاج کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ تاہم، ایف پی سی سی آئی اور مختلف چیمبرز کے درمیان اختلافات نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

کچھ چیمبرز نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کیا، لیکن کچھ چیمبرز اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور اپنے احتجاجی پروگرام کو جاری رکھنے پر بضد ہیں۔

کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے حکومت کے وعدوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو یقین دہانیاں کی تھیں، ان کی کوئی تحریری شکل نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل ہڑتال ضرور کریں گے، پورا شہر بند ہو گا، اور تمام مارکیٹ صدور ہمارے ساتھ ہوں گے۔

کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد منہاج گلفام نے بھی تصدیق کی کہ کراچی کی تمام الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹیں 19 جولائی کو بند رہیں گی۔

Advertisement

لاہور چیمبر کے صدر میاں ابو زر شاد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل نہ ہونے پر ہم نے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی بے حسی کے خلاف تاجر برادری کا بڑا فیصلہ ہو چکا ہے۔

 انہوں نے احتجاج میں شرکت کی حمایت کا اعلان کیا اور تاجر برادری کو ایک دوٹوک پیغام دیا کہ اب وعدے نہیں، عمل چاہیے

دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ملک بھر میں کسی بھی ہڑتال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے متنازع شقوں کو واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کے تحفظات کو بہت اچھے طریقے سے سنا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ تمام معاملات اتفاق رائے سے حل ہو جائیں گے۔

عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس کے فیصلوں کے بعد کل ملک بھر میں کہیں بھی ہڑتال نہیں ہو گی۔

راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر چیمبرز نے بھی ایف پی سی سی آئی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق نے کہا کہ حکومت نے اجلاس میں مثبت روئیے کا مظاہرہ کیا ہے، اور اس وجہ سے احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے بھی تصدیق کی کہ کل ملک بھر میں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجر برادری کے تحفظات پر متنازع شقوں کو واپس لے لیا ہے، جس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر