بٹ چیٹ / فوٹو
انٹرنیٹ،سم یا فون نمبر کے بغیر پیغام رسانی ! بٹ چیٹ ایپ کیا ہے؟ ۔ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
سوچیئے کیسا ہو اگر آپ ایسی ایپ استعمال کریں جو انٹرنیٹ،سم یافون نمبر کے بغیر پیغام رسانی کی سروس فراہم کرے؟۔
جی ہاں ایسا جلد ہی ممکن ہونے والا ہے ۔ ایک نئی ایپ صارفین میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس کانام بٹ چیٹ ہے۔
بٹ چیٹ ایپ کیا ہے؟ اس کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟۔ ان سوالات کاجواب سامنے آگیا ہے۔
“BitChat” ایک نئی ایپ ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ یہ ایپ انٹرنیٹ،سم،یا فون نمبرکے بغیرپیغام رسانی کی سروس فراہم کرے گی۔
دراصل یہ بلیوٹوتھ آپریٹ ایپ ہوگی جو محدود کنیکٹیویٹی زونزمیں پیغام رسانی کےلئے استعمال کی جاسکے گی۔
اس ایپ میں انکرپٹڈ، گمنام مواصلت کی اجازت کے لیے بلیوٹوتھ اور میش نیٹ ورکس کااستعمال کرناہوگا۔
اگرچہ اس ایپ کو ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی سے جوڑاجارہاہے تاہم اس کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ اس ایپ اور اس کی وابستگی کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
