
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم جزوی ابر آلود اور گرم و مرطوب ہے، درجہ حرارت کم از کم 29 °C اور زیادہ سے زیادہ 35 °C کے درمیان ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی تقریباً 79 فی صد ہے، اور جنوب مغربی ہوا کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
مزید پڑھیں: ای سی او اجلاس؛ وزیراعظم کا موسمیاتی چیلنجز، بھارتی جارحیت اور علاقائی تعاون پر دوٹوک مؤقف
جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سندھ اور خاص طور پر کراچی میں مون سون ہوائیں 15 سے 17 جولائی تک مزید سرگرم رہیں گی، جس دوران ہلکی تا معتدل بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہواؤں کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے ۔
بلوچستان کی جنوبی و شمال مشرقی علاقوں میں اس دوران کبھی کبھار شدید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News