
امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں کے درمیان اسرائیلی مظالم جاری ہیں، اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے امداد لینے کے لیے نکلنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تازہ ترین حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں ۔
مزید پڑھیں : تصویریں بولتی ہیں مگرغزہ کی دلسوزتصاویرتوچیخ چیخ کرفریادکرتی ہیں!
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔
خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید اور 4831 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ جنگ بندی تجویز پر بات چیت کے لیے مذاکراتی ٹیم آج قطر روانہ ہوگی، حماس کی تجویز میں تبدیلیوں کی درخواست قبول نہیں ہے لیکن مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ نہیں بتایاگیا کہ کن تبدیلیوں کی درخواست کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں غذائی قلت نے ہولناک صورتحال اختیار کرلی، 66 بچے شہید
حماس پہلے ہی غزہ جنگ بندی کے لیے فوری طورپر مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا عندیہ دیا تھا، تاہم امریکی صدر کے بیان کے بعد اسرائیلی حملوں میں مزید شدت آگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News