
پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد حادثات پیش آئے جن کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 92 افراد زخمی ہو گئے۔
صوبے بھر میں چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے، دیواریں منہدم ہونے اور آسمانی بجلی گرنے جیسے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے، جن پر ریسکیو 1122 کی جانب سے فوری کارروائیاں کی گئیں۔
مزید پڑھیں: طوفانی بارشیں: ملک بھر کے شہروں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
بہاولنگر کے علاقے بستی رشید، کوٹ منچن آباد میں مدرسے کی چھت گرنے سے 8 سالہ سلمان اور 10 سالہ سیف اللہ جاں بحق، جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے، مدینہ ٹاؤن میں بجلی کا کھمبہ گرنے سے 10 سالہ علی جان کرنٹ لگنے سے جاں بحق، ایک بچہ زخمی ہوا۔
نور پورہ، چھبیانا اور چک 71/4R ہارون آباد میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے۔
مزہید پڑھیں: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، گڈو اور سکھر بیراج کے نشیبی علاقے زیرِ آب
اوکاڑہ میں ہیڈ سلیمانکی کے نزدیک نعیم آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 سالہ انعم اور 17 سالہ اسد جاں بحق، ایک زخمی ہوا جبکہ اوکاڑہ شہر، دیپالپور، حویلی لکھا سمیت دیگر علاقوں میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
لاہور میں برف خانہ اسٹاپ، ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ اویس اور 13 سالہ عائشہ جاں بحق ہوئے، شیرا کوٹ میں چھت گرنے سے فیصل اسلم جاں بحق، 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ مانگا منڈی میں بھی چھت گرنے کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا۔
مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
پاکپتن کے علاقے چک 161، 147، 14 میں چھتیں گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے، جھنڈی والا کھوہ میں دیوار گرنے سے 13 سالہ حیدر علی جاں بحق ہو گیا، چھت گرنے کے ایک اور واقعے میں 4 سالہ معین جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ساہیوال میں چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے، بھکر میں جہان خان کے مقام پر چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، دیگر مقامات پر زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی سے خیبر تک طوفان، سیلاب، بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، قصور، راجن پور، سیالکوٹ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر اضلاع میں چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے درجنوں واقعات پیش آئے، جن میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 92 بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News