Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار

Now Reading:

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار و گلوکار عبدو روزق کو دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مبینہ طور پر چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق وہ جمعے کی صبح مونٹی نیگرو سے دبئی پہنچے تھے جہاں انہیں صبح تقریباً 5 بجے سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں: فواد اور ہانیہ کی اسکرین کیمسٹری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ان کے خلاف مخصوص نوعیت کا الزام فوری طور پر واضح نہیں کیا گیا، تاہم ان کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرفتاری چوری کے شبے پر ہوئی ہے، لیکن مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

دبئی حکام کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

عبدوروزق گروتھ ہارمون کی کمی کے باعث صرف تقریباً 100 سینٹی میٹر قد کے ہیں اور وہ دبئی میں گولڈن ویزا پر کئی سالوں سے مقیم ہیں۔

سوشل میڈیا اور ریئلٹی شو “بگ باس 16” میں شرکت کے بعد ان کی شہرت ایشیا میں بڑھ گئی تھی، لیکن اس واقعے نے ان کے مداحوں میں خاصی تشویش پیدا کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر