Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو روٹ کا کارنامہ: ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Now Reading:

جو روٹ کا کارنامہ: ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
جو روٹ کا کارنامہ: ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

وہ اب ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں نمایاں مقام پر آ گئے ہیں۔

جوروٹ ویسے تو اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے حریف ٹیموں کے لیے مشکلات کھڑی کرتے ہیں اور انہوں نے بیٹنگ میں بے شمار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔لیکن اب روٹ نے بیٹنگ کےعلاوہ فیلڈنگ میں بھی نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ؛ جوروٹ کے ناقابل شکست 77 رنز، انگلینڈ جیت کے قریب پہنچ گیا

جمعے کو بھارت کے  خلاف جاری لارڈز ٹیسٹ  میں جو روٹ نے بھارتی بیٹر کرون نائر کا کیچ  کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر( نان وکٹ کیپر) کا اعزاز حاصل کیا۔

Advertisement

جو روٹ نے 266 ٹیسٹ اننگز میں 211 کیچز لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر کا ریکارڈ سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے پاس تھا جنہوں نے 301 اننگز میں 210 کیچز لیے تھے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک رن سے شکست، نیوزی لینڈ نے تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ جمعے کو لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نےجو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 387 رنز بنائے۔روٹ نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ روٹ کے ٹیسٹ کیریئر کی 37 ویں سنچری تھی۔

جواب میں بھارت نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے ہیں۔

Advertisement

میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا یہ تیسرا ٹیسٹ ہے۔ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر