Advertisement
Advertisement
Advertisement

غارِ ثور تک مونو ریل منصوبے کا آغاز، دو گھنٹے کا سفر کتنے منٹ میں طے ہو گا؟ جانیے

Now Reading:

غارِ ثور تک مونو ریل منصوبے کا آغاز، دو گھنٹے کا سفر کتنے منٹ میں طے ہو گا؟ جانیے
مونو ریل منصوبے کی آزمائشی سروس کا آغاز نومبر 2025 میں متوقع ہے

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے تاریخی مقام غارِ ثور تک زائرین کی سہولت کے لیے ایک جدید مونو ریل منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے دو گھنٹے پر محیط پیدل سفر کا فاصلہ صرف تین منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔

غارِ ثور، جہاں نبی کریم ﷺ نے ہجرت مدینہ کے دوران تین دن قیام فرمایا تھا، اسلامی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل مقام ہے۔

ہر سال دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین اس تاریخی غار کی زیارت کے لیے طویل اور دشوار گزار پہاڑی راستے کا سفر کرتے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق مونو ریل منصوبے کی آزمائشی سروس کا آغاز نومبر 2025 میں متوقع ہے۔

جدید سفری سہولیات سے آراستہ یہ مونو ریل نظام نہ صرف وقت کی بچت فراہم کرے گا بلکہ ضعیف اور معذور زائرین کے لیے خصوصی آسانی کا باعث بھی بنے گا۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کو سہل بنانے کے وژن کا حصہ ہے، جس کے تحت ہجرت نبوی ﷺ سے متعلق مختلف مقامات تک آسان رسائی فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد زائرین کو مختصر وقت میں مقدس اور تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کا روحانی و معنوی تجربہ مزید مؤثر اور یادگار بن سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر