Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم عاشور، وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر صوبائی حکومتوں اور فورسز کو خراج تحسین

Now Reading:

یوم عاشور، وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر صوبائی حکومتوں اور فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملک بھر میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی کے مثالی انتظامات پر وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، صوبائی حکومتوں، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی پیشہ ورانہ اور مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں یوم عاشور پر پرامن فضا کا قیام ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، اور دیگر متعلقہ فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت اور مستعدی سے ملک میں امن برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر عوام کو سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے لیے ہر سطح پر مربوط انتظامات کیے گئے، جن میں ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی طبی امداد، موبائل نیٹ ورک کی بحالی اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی شامل ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے ملک بھر میں اتحاد، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے ماحول کو برقرار رکھنے پر عوام، علماء کرام اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر