Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویتنام کی ہالونگ بے میں سیاحتی کشتی الٹ گئی، 37 افراد ہلاک، 5 لاپتہ

Now Reading:

ویتنام کی ہالونگ بے میں سیاحتی کشتی الٹ گئی، 37 افراد ہلاک، 5 لاپتہ
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے

ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہالونگ بے میں ایک کشتی طوفانی بارش کے دوران الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق، ونڈر سی بوٹ نامی یہ کشتی ہفتہ کی دوپہر اچانک آنے والے طوفانی موسم کے دوران الٹ گئی۔ کشتی میں 48 مسافر اور 5 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 20 سے زائد بچے بھی شامل تھے۔

ویتنام نیوز ایجنسی (VNA) کے مطابق امدادی ٹیموں نے ہفتہ کی شام تک 10 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ اتوار کی صبح تک 37 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ہلاک شدگان میں سے چار کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: ویتنام، سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 127 ہو گئی

ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا، اور اب کشتی کو ساحل پر لایا جا چکا ہے۔ زیادہ تر مسافر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی سے تعلق رکھنے والے سیاحتی خاندان تھے۔

Advertisement

ایک 14 سالہ لڑکے کو کشتی کے الٹے ڈھانچے کے اندر چار گھنٹے پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا۔ ایک 10 سالہ بچے نے بتایامیں نے گہری سانس لی، ایک سوراخ سے تیر کر باہر نکلا، نیچے غوطہ لگایا، پھر اوپر آیا۔ میں مدد کے لیے چیخا، پھر فوجیوں کی کشتی نے مجھے بچا لیا۔

ویتنام کے وزیراعظم فام منہ چنہ نے ہلاک شدگان کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ویتنام، نو منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 56 افراد ہلاک

ویتنام لاء میگزین کے مطابق یہ حادثہ اچانک شدید موسم کے باعث پیش آیا، جس میں تیز بارش، آسمانی بجلی اور تند و تیز ہوائیں شامل تھیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی ویتنام اور خلیج ٹونکن میں غیر مستحکم موسمی حالات تین دن کی شدید گرمی کے بعد پیدا ہوئے۔

موسمی مرکز نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں اور طوفانی موسم کی پیش گوئی کی ہے، کیونکہ طوفان وِپھا جنوبی چین کے سمندر میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے ہفتے ویتنام کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ویتنامی فوڈ بلاگر نے ’پانی پوری‘ کھانے کے بعد ایسا کیا کہا کہ سب حیران رہ گئے، ویڈیو دیکھیں

Advertisement

ہنوئی میں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہوائی سفر متاثر ہوا۔ نوی بائی ایئرپورٹ پر 9 پروازوں کا رخ بدلنا پڑا جبکہ 3 پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں۔

ہالونگ بے ویتنام کا مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں ہر سال لاکھوں افراد فیروزہ رنگ پانیوں اور سبز پہاڑوں سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔

یاد رہے، گزشتہ سال بھی ٹائیفون یاگی کے دوران ہالونگ بے میں 30 کشتیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر