Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کی بمباری، زکیم کراسنگ پر 79 امداد کے متلاشی فلسطینی شہید، بھوک سے اموات میں اضافہ

Now Reading:

اسرائیل کی بمباری، زکیم کراسنگ پر 79 امداد کے متلاشی فلسطینی شہید، بھوک سے اموات میں اضافہ
حماس جنگ بندی پر آمادہ، اسرائیلی بمباری میں 73 فلسطینی شہید

اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 115 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

قطری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زکیم کراسنگ پر امداد کے منتظر فلسطینیوں کو بھی اپنے وحشیانہ حملو کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں امداد کے حصول کے منتظر 79 افراد شہید ہوئے، جبکہ دیگر مقامات پر بھی امداد کے متلاشی 13 شہری شہید کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں امداد کے متلاشی مزید 38 فلسطینی شہید، تل ابیب میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرے

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک سے 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی بحران “مایوسی کی نئی سطح” پر پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب تیونس، عراق، ترکی، مراکش، لبنان اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سمیت دنیا بھر کے متعدد مسلم ممالک میں عوام نے اسرائیل کے محاصرے اور مظالم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: غزہ میں بچوں کی حالت زار پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک کم از کم 58,895 فلسطینی شہید اور 140,980 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں اسرائیل میں 1,139 افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر