Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ کی میزبانی اور مقام کا فیصلہ آج ACC اجلاس میں متوقع

Now Reading:

ایشیا کپ کی میزبانی اور مقام کا فیصلہ آج ACC اجلاس میں متوقع
ایشیا کپ کی میزبانی اور مقام کا فیصلہ آج ACC اجلاس میں متوقع

ایشیا کپ 2025 کے انعقاد اور مقام سے متعلق حتمی فیصلہ آج جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے سالانہ اجلاس میں متوقع ہے۔

اجلاس میں کرکٹ کی بڑی ایشیائی طاقتوں کے نمائندے شرکت کریں گے، جن میں بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) ورچوئل شرکت کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کتنی بار ٹکرائیں گے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حقوق حاصل ہیں، تاہم امکان ہے کہ تمام میچز متحدہ عرب امارات (UAE) میں ستمبر میں منعقد ہوں گے۔ اجلاس میں ایشیا کپ کو مرکزِ بحث بنایا جائے گا۔

بی سی سی آئی کی نمائندگی راجیو شکلا کریں گے، جبکہ افغانستان اور عمان نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ نیپال بھی بی سی سی آئی کی طرح ورچوئلی شریک ہو گا، البتہ سری لنکا کی شرکت پر تاحال وضاحت نہیں آئی کہ وہ ورچوئل ہو گی یا ذاتی حیثیت میں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ایشیا کپ پر بھارتی ضد برقرار، مگر ورلڈ کپ میں ’جی حضور‘

یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کسی اعلیٰ سطحی ACC اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

 BCB کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ ان کا بورڈ صرف لاجسٹک سہولیات فراہم کر رہا ہے، جبکہ تمام انتظامات ACC کی نگرانی میں ہو رہے ہیں۔

محسن نقوی جو کہ پی سی بی کے ساتھ ساتھ ACC کے صدر بھی ہیں، بدھ کو ڈھاکہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آج شام عشائیہ رکھا گیا ہے، جس کے بعد دو دن اجلاس ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر