Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں نیہا بن کر رہنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام گرفتار

Now Reading:

بھارت میں نیہا بن کر رہنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام گرفتار
بھارت میں نیہا بن کر رہنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام گرفتار

بھارت میں خاتون کا روپ دھار کر کئی سال تک نیہا کے نام سے زندگی گزارنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام بالآخر قانون کی گرفت میں آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، عبدالکلام نے جعلی شناخت کے ذریعے نہ صرف بھارت میں مستقل سکونت اختیار کی بلکہ ملازمت سمیت دیگر سرکاری سہولیات بھی حاصل کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالکلام 10 سال کی عمر میں بنگلادیش سے بھارت آیا تھا اور تقریباً 20 سال وہ ممبئی میں رہا جس کے بعد وہ بھوپال میں منتقل ہوگیا جہاں اس نے اپنی شناخت ایک ٹرانسجینڈر خاتون کے طور پر رجسٹر کروالی اور نیہا کے نام سے رہنے لگا۔ وہ  مقامی خواجہ سرا کمیونٹی کا بھی حصہ بن گیا تھا۔

عبدالکلام  نے بھارتی شہری کے طور پر تمام قانونی دستاویزات بھی حاصل کرلیں جن میں راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ اور  پاسپورٹ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالکلام نے بھارتی پاسپورٹ کے ذریعے بنگلا دیش کےکئی چکر بھی لگائے، اس دوران کبھی بھی اس پر شک نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے عبدالکلام کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ اس کے خلاف بھارت میں  غیر قانونی داخلہ، جعلسازی، اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنےکے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اب اس سے تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر