پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور آندھی نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
شیخوپورہ کے علاقے مرزا ورکاں میں چھت گرنے سے 2 کمسن بچے، 2 سالہ ارحم اور 5 سالہ حرم جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔ شیش محل جنڈیالہ روڈ پر دیوار گرنے سے ایک بچہ زخمی ہوا، جبکہ جھمکے گاؤں اور نارنگ منڈی میں چھتیں گرنے سے مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں موسلادھار مون سون بارشیں، فیصل آباد میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ
لاہور میں مختلف مقامات پر بارش کے دوران چھتیں گرنے اور موٹر سائیکل سلپ ہونے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ نشتر کالونی میں چھت گرنے سے 50 سالہ بشیر جان کی بازی ہار گئے، ریلوے اسٹیشن کے قریب چھت گرنے سے 2 سالہ زینب جاں بحق ہو گئی، جبکہ آشیانہ روڈ، اچھرہ اور نیو راوی پل سمیت دیگر علاقوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
وہاڑی، بھکر، ڈی جی خان، اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ، سیالکوٹ اور راجن پور سے بھی چھتیں اور دیواریں گرنے، سولر پلیٹیں گرنے اور دیگر حادثات کے باعث زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اٹک میں اربن فلڈنگ کے باعث ایک فیملی گھر میں محصور ہو گئی، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال لیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس گزشتہ روز اغوا کئے گئے 13 مزدوروں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام
ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران کمزور تعمیرات سے دور رہیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
