
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے 28 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف ناقابل شکست 184 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 80 گیندوں پر ٹیسٹ سنچری مکمل کی، اس شاندار اننگز کے ساتھ جیمی اسمتھ نے انگلینڈ کے لیے نئی تاریخ رقم کی۔
مزید پڑھیں: کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا
24 سالہ جیمی اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر بن گئے، انہوں نے سابق انگلش وکٹ کیپر ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔
اسٹیورٹ نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 173 رنز کی اننگز کھیل کر انگینڈ کی جانب سے سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں جاری ہے جہاں جمعے کو میچ کے تیسرے دن انگلش وکٹ کیپر بیٹر نے بھارت کے پہلی اننگز کے 587 رنز کے جواب میں شاندار سنچری بناکر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کر والیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، بابر اعظم ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے
بھارت کے 587 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جیمی اسمتھ 184 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بیٹر ہے جبکہ ہیری بروک نے بھی 158 رنز کی اننگز کھیلی۔
تیسرے دن کھیل کے اختتام تک بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے اور اسے میزبان ٹیم پر 244 رنز کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News