
روس کے دور دراز مشرقی علاقے امور میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 49 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ سائبیریا کی نجی ایئرلائن ’انگارا‘ کا Antonov An-24 تھا، جو ٹِنڈا شہر کی طرف جا رہا تھا۔
وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق، طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا، جس کے بعد روساویاتسیا کے ایک ہیلی کاپٹر نے طیارے کی جلتی ہوئی فیوزلاج اور ملبے کی نشاندہی کی۔ حادثہ امور ریجن میں چین کی سرحد کے قریب پیش آیا۔
مزید پڑھیں: مسافر طیارہ کو کراچی سے حیدرآباد بذریعہ سڑک منتقلی کا این او سی جاری
علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں 43 مسافر جن میں 5 بچے بھی شامل تھے، اور 6 عملے کے ارکان سوار تھے۔
تاہم وزارتِ ہنگامی حالات نے تعداد تقریباً 40 افراد بتائی ہے۔
ذرائع کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ خراب موسم میں لینڈنگ کے دوران پائلٹ کی غلطی بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: مسافر طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے خلاف فوجداری مقدمے کی سفارش
روس کے دور افتادہ علاقوں میں فضائی حادثات معمول بن چکے ہیں، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں موسمی حالات سخت اور سہولیات محدود ہیں۔
اس سے قبل 2021 میں بھی مشابہہ طیارہ An-26 مشرق بعید میں گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 28 افراد جان سے گئے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جب کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News