پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور اسماعیلی شیعہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم کے درمیان پیرس کے صدارتی محل ایلیزے پیلس میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر صدر میکرون نے پرنس رحیم آغا خان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی، عالمی فلاحی تعاون، اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ دنیا کو درپیش موجودہ چیلنجز کے تناظر میں فلاحی شراکت داری اور مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: آغا خان اسپتال میں نیا تشخیصی مرکز کھل گیا
یاد رہے کہ پرنس رحیم آغا خان نے رواں برس فروری میں اپنے والد، پرنس کریم آغا خان چہارم کی جگہ اسماعیلی جماعت کی روحانی قیادت سنبھالی۔ وہ اس وقت دنیا بھر میں اسماعیلی جماعت کے تعلیمی، فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی قیادت کر رہے ہیں۔
صدر میکرون نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کی عالمی خدمات کو سراہا اور فرانس و آغا خان فاؤنڈیشن کے درمیان جاری تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس ملاقات کو بین الاقوامی سطح پر مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف اسماعیلی جماعت بلکہ بین الاقوامی فلاحی حلقوں کے لیے بھی امید افزا ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
