Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا، پرتگال میں بھی ہائی الرٹ

Now Reading:

ترکیہ میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا، پرتگال میں بھی ہائی الرٹ

ترکیہ کے مغربی ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کے بعد بھڑکنے والی جنگلاتی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔

گزشتہ چند روز کے دوران 50 ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر کا تعلق صوبہ ازمیر سے ہے۔

ترک حکام کے مطابق آگ نے بیلی جِک، ہاتائے، ساکاریا اور مانیسہ کے مختلف دیہی و پہاڑی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

ترک وزیر جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران ملک بھر میں 263 سے زائد جنگلاتی آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے جن پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں متحرک ہیں۔

ترک وزیر صحت کمال میمش اوغلو کے مطابق، 46 افراد جنہیں آگ یا دھویں سے متاثر کیا گیا، اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Advertisement

ادھر پرتگال میں بھی درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد جنگلاتی آگ کے خطرے کے پیش نظر 10 اضلاع کی 80 سے زائد کونسلز کو انتہائی خطرے کی سطح پر قرار دیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹو پرتگیش دو مار ای اتموسفیرا (Portuguese Institute for Sea and Atmosphere) کے مطابق، ویلا ریئل، براگا، براگانسا، پورٹو، ویسو، گواردا، کاسٹیلو برانکو، سنتاریم، پورٹالےگرے اور فیرو کے اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں شدید تفاوت دیکھی گئی ہے، جہاں آویرو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جبکہ بیجا میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد عبور کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر