Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاکستان کا یومِ آزادی 2025 ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان

Now Reading:

حکومت پاکستان کا یومِ آزادی 2025 ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان

پاکستان میں یومِ آزادی 2025 کو ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی جذبے اور اتحاد کو اجاگر کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب پیشرفت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یومِ آزادی کی تقریبات کیلئے جامع منصوبہ بندی کی تیاری کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں ایک اعلی سطح اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڈ، وزیر تعلیم خالد مقبول سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات و نشریات اور دیگر وزارتوں کے افسران بھی اجلاس کا حصہ تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یومِ آزادی کی تقریبات ملک بھر اور بیرونِ ملک یکساں طور پر منائی جائیں گی۔ تمام تعلیمی ادارے، اسکولز اور جامعات اس دن کو قومی جذبے سے منانے کے لئے ایک ہی طرز پر تقریبات منعقد کریں گے۔ اس دن دفاعی، معاشی، ثقافتی و سائنسی ترقی کا فخر سے اظہار کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس کے دوران کہا کہ ’یومِ آزادی قومی احیاء اور استقامت کا دن ہے۔ پاکستان بقا کی نہیں، ترقی اور قیادت کے سفر پر گامزن ہے۔

Advertisement

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم متحد ہے اور ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اعلان کیا کہ اس دن کے لئے خصوصی ملی نغمے، پروگرامز اور ڈاکیومنٹریز تیار کی جا رہی ہیں۔

وزیر تعلیم خالد مقبول نے بتایا کہ اسکولوں میں مباحثے، مصوری اور دیگر سرگرمیاں ہوں گی تاکہ طلباء کو قومی جذبے سے آراستہ کیا جا سکے۔

اجلاس کے شرکاء نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ یومِ آزادی کی تقریبات شہروں سے لے کر دیہات تک ہر پاکستانی تک پہنچائیں جائیں گی۔ اس کے علاوہ بیرونِ ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بھی اس دن کی مناسبت سے سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر