Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم

Now Reading:

کراچی : 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف

کراچی: اینٹی کرپشن کورٹ نے 29 جائیدادوں پر جعلسازی کے مقدمے میں سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

کراچی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے کرپشن اور جعلسازی کے سنگین مقدمے میں سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن اداروں کی مضبوطی و گورننس میں اصلاحات؛ آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

مقدمے کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 29 قیمتی جائیدادیں اپنے، اپنے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے نام منتقل کروا کر جعلسازی کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جائیدادوں کی منتقلی میں استعمال ہونے والے انگوٹھوں کے نشان بھی ملزمان کے اہل خانہ سے میچ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی بڑی کارروائیاں،غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیے

Advertisement

ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کا تعلق پنوعاقل سے ہے اور وہ ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ عدالت نے اس سنگین مقدمے میں تفتیشی افسر سے مقدمے کا حتمی چالان بھی طلب کرلیا ہے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ قومی اثاثوں پر ناجائز قبضے جیسے جرائم کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر