Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی سولر پالیسی پر بھی عملدرآمد کھٹائی میں پڑ گیا

Now Reading:

نئی سولر پالیسی پر بھی عملدرآمد کھٹائی میں پڑ گیا
پاور ڈویژن کا مؤقف ہے کہ موجودہ سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم سے نیشنل گرڈ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے

ملک میں توانائی بحران کے حل کے لیے متعارف کرائی گئی نئی سولر پالیسی پر بھی عملدرآمد تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم نے ایک بار پھر سولر پالیسی پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے ارسال کی گئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو وزیر اعظم نے منظوری سے قبل تمام شراکت داروں سے مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے مؤخر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے نئی پالیسی میں بائی بیک ریٹ 27 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 11 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ پالیسی صرف نئے صارفین پر لاگو ہوگی۔

پاور ڈویژن کا مؤقف ہے کہ موجودہ سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم سے نیشنل گرڈ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے، اور اس وقت دیگر صارفین ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافی ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو قومی گرڈ پر مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس وقت ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ کے تحت 6 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو رہی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاور ڈویژن کی جانب سے بھیجی گئی پہلی سولر پالیسی کو وزیر اعظم نے منظوری سے روک دیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر