Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارجنٹائن: فنڈنگ کی شدید کمی سے سائنسدان اور ادیب ہیلپر بننے پر مجبور

Now Reading:

ارجنٹائن: فنڈنگ کی شدید کمی سے سائنسدان اور ادیب ہیلپر بننے پر مجبور
ارجنٹائن: فنڈنگ کی شدید کمی سے سائنسدان اور ادیب ہیلپر بننے پر مجبور

ارجنٹائن کے صدر خاویر میلی کی کفایت شعاری پالیسی سے سیکڑوں شاعر، مصور اور سائنسدان متاثر، معمولی کام کرنے پر مجبور ہوگئے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے سائنسی تحقیق کے بجٹ میں شدید کٹوتی کے بعد سائنسدان اور ماہرین معاشی تنگی کے باعث ہوٹلوں، دکانوں اور نجی اداروں میں ہیلپر یا جز وقتی کام کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارجنٹائن؛ شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

رپورٹ کے مطابق صدر میلی نے سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں غیر معمولی اخراجات بند کر دیے ہیں۔ اس سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، جن میں ادیب، شاعر، محقق اور سائنسدان شامل ہیں، معمولی اجرت پر کام کرنے لگے ہیں۔

یہ حالات ارجنٹائن کے علمی اور سائنسی مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیے جا رہے ہیں، جب کہ کئی ماہرین بیرون ملک ہجرت پر غور کر رہے ہیں۔

Advertisement

قومی سائنسی کونسل سمیت متعدد اداروں میں سائنسدانوں کی تنخواہیں کم ہو چکی ہیں، جس سے ان کی خریداری قوت تقریباً 30–35 فیصد گھٹ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: موچاچوس :  ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ کا ترانہ

ارجنٹینا کے معروف جینیاتی سائنسدان لیونارڈو اماریلا 12 سے 13 گھنٹے تک اوبر چلانے پر مجبور ہیں، کئی نے تحقیق چھوڑ دی یا تعلیمی شعبے کا رخ کیا، جیسا کہ والیریا جو ہائی اسکول میں بایولوجی پڑھارہی ہیں۔

ارجنٹینا کی حکومت نےCONICET اور دیگر سائنسی اداروں سے تقریباً 4,000 سے زائد ملازمین کو نکال دیا ہے، اس کے علاوہ سائنسی تنخواہیں تقریباً ایک تہائی تک گھٹ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: میسی کیساتھ 10 سال پہلے تصویر کھنچوانے والے بچے نے ارجنٹائن کو فائنل میں پہنچادیا

اس طرح ریاست کی جانب سے تحقیق و ترقی میں کی جانے والی سرمایہ کاری 2025 میں جی ڈی پی کے تناسب سے 0.15% فیصد تک گر گئی ہے، جو گزشتہ 50 سال کی کم ترین سطح ہے۔

Advertisement

ارجنٹائن کی موجودہ مالیاتی سخت پالیسیاں سائنسدانوں کو نہ صرف تحقیق چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہیں بلکہ انہیں ذاتی مددگار، اوبرڈرائیور جیسے کام کرنے پر مجبور کر ہی ہے۔ اس سے ملک کا تحقیقی مستقبل، سائنسی خودانحصاری اور ترقی کو بڑا دھچکا پہنچ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر