Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والے ’چینی بلیک آؤٹ بم‘ نے تہلکہ مچا دیا

Now Reading:

پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والے ’چینی بلیک آؤٹ بم‘ نے تہلکہ مچا دیا
پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والے ’چینی بلیک آؤٹ بم‘ نے تہلکہ مچا دیا

چینی میڈیا نے ایک ایسے بم کی ویڈیو جاری کی ہے، جو دشمن کے بجلی گھروں کو ناکارہ بنا کر دشمن ملک میں مکمل بلیک آؤٹ کرسکتا ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں بظاہر ایک نئے قسم کے گرافائٹ بم کو دکھایا گیا ہے جو دشمن کے بجلی گھروں کو ناکارہ بناسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی’’بیدو‘‘ سسٹم نے امریکی جی پی ایس کادنیاپر30 سالہ کنٹرول ختم کردیا

یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کے ایک ذیلی سوشل میڈیا چینل پر شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر کیا جاتا ہے جو فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے۔

Advertisement

یہ کیپسول زمین سے ٹکرا کر اچھلتے ہیں اور فضا میں پھٹ کر بہت باریک  کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں جو ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو شارٹ سرکٹ کر دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کی خریداری، ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر سے منظوری ملنے کے لیے پرامید

نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک ’پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل‘ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ ماضی میں امریکی فوج عراق اور سربیا میں بجلی گھروں اور بجلی کے انفراسٹرکچر کے خلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر