Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینکاک کی فوڈ مارکیٹ میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی

Now Reading:

بینکاک کی فوڈ مارکیٹ میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی

 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک مصروف فوڈ مارکیٹ میں پیر کے روز فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ معروف اور تور کور (Or Tor Kor) مارکیٹ میں پیش آیا، جو تازہ پھلوں اور سمندری غذا کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے لیے مشہور ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملے کا مبینہ ملزم واقعے کے بعد خودکشی کر چکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں جبکہ پانچواں متوفی مارکیٹ کا ایک ملازم تھا۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد بھی مارکیٹ کے دکاندار تھے۔

پولیس لیفٹیننٹ سیام بونسوم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور تھائی شہری تھا اور اس کے مارکیٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں سے پہلے سے تنازعات چل رہے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

Advertisement

تھائی لینڈ میں اسلحے کی ملکیت کا تناسب ایشیائی خطے میں نسبتاً زیادہ ہے، تاہم بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں کے دوران ایسے متعدد ہولناک واقعات پیش آ چکے ہیں

اکتوبر 2022 میں شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لامفو میں ایک سابق پولیس اہلکار نے بچوں کے ایک نگہداشت مرکز پر حملہ کر کے کم از کم 37 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔

اکتوبر 2023 میں بینکاک کے ایک پرتعیش شاپنگ مال میں 14 سالہ لڑکے نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا۔

فروری 2020 میں نکھون راچا سیما شہر میں ایک فوجی نے 29 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا تھا۔

 حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر