ملک میں آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے اب ایوانِ بالا کے اراکین کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اور معروف قانون دان کامران مرتضی ایڈووکیٹ کا واٹس ایپ نمبر ہیک کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہیکرز نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے واٹس ایپ نمبر کو استعمال کرتے ہوئے ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے 35 ہزار روپے کی رقم کا تقاضا کیا، اور مختلف بینک اکاؤنٹس میں پیسے منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
جب مطلوبہ بینک تفصیلات مہیا نہ ہو سکیں تو ہیکرز نے جیز کیش کے ذریعے رقم بھیجنے کی درخواست شروع کر دی۔
اس واقعے نے ایوانِ بالا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جب کہ متاثرہ سینیٹر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تمام دوستوں اور عزیزوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نام سے اگر کوئی پیغام موصول ہو تو اس پر ہرگز اعتبار نہ کریں، یہ ایک سنگین فراڈ کا حصہ ہے۔
مزید انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ جب سینیٹر نے ان ہیکرز کو ٹریس کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ایک نیا نمبر استعمال کرتے ہوئے دوبارہ واٹس ایپ پر رابطہ کر کے رقم کا مطالبہ دہرایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم گروہ کی کارستانی ہو سکتی ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی اور سائبر سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
