Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیاری میں عمارت گرنے کا کیس: ایس بی سی اے کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ، 5 افسران گرفتار

Now Reading:

لیاری میں عمارت گرنے کا کیس: ایس بی سی اے کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ، 5 افسران گرفتار
لیاری میں عمارت گرنے کا کیس: ایس بی سی اے کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ، 5 افسران گرفتار

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے دفتر پر سٹی پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران پانچ سے زائد افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کی کچھ منٹ قبل کی فوٹیج سامنے آ گئی

پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار افسران سے ابتدائی تفتیش جاری ہے اور ان سے لیاری میں گرنے والی عمارت سے متعلق اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس پر شہر بھر میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق، واقعے کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں سرکاری افسران اور بلڈنگ کے مالک کو نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: 400 سے زائد افراد کی جان خطرے میں، لیاری میں 107 عمارتیں مخدوش قرار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر کی کاپی کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کے عمل کو متاثر نہ کیا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام تر شواہد کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متاثرہ عمارت کے مکینوں اور لواحقین نے شفاف تحقیقات اور انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر