Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے جہلم سے سندھ تک تباہ کن سیلاب کا خطرہ، ایکسپشنل ہائی فلڈ وارننگ جاری، اگلے 7 دن فیصلہ کن!

Now Reading:

دریائے جہلم سے سندھ تک تباہ کن سیلاب کا خطرہ، ایکسپشنل ہائی فلڈ وارننگ جاری، اگلے 7 دن فیصلہ کن!

ملک میں ممکنہ تباہ کن سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ایکسپشنل ہائی فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے بول نیوز نے الرٹ کی کاپی حاصل کر لی ہے، جس میں آئندہ 24 گھنٹوں کو نہایت حیاتی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا کے مقام پر 4 سے 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے، جو دریائے جہلم میں انتہائی شدید سیلاب کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 7 سے 10 دنوں میں سندھ میں بھی ہائی فلڈ کی سنگین صورتحال جنم لے سکتی ہے۔ آبپاشی ماہر عبدالستار ساریو کے مطابق گڈو کے مقام پر 6 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا دباؤ متوقع ہے، جو سندھ کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دریائے جہلم منگلا پر 24 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

تحقیقات کے مطابق اس وقت دریائے سندھ میں پہلے ہی 2.5 لاکھ کیوسک پانی موجود ہے، جب کہ جہلم سے مزید 2 لاکھ اور سلیمانکی و دیگر علاقوں سے بارشوں کے باعث اضافی 1 لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

گڈو بیراج پر پانی کا موجودہ بہاؤ 3,82,117 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جبکہ بول نیوز کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گڈو بیراج کے دو دروازوں میں تکنیکی مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سکھر بیراج کے گیٹ 43 اور لیفٹ پاکٹ میں بھی خرابی کی اطلاع ملی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔

این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہنگامی طور پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر