Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کی باہمت خاتون ’ سحر کا سفر ‘ رکشہ چلا کر کفالت، سی ٹی او لاہور کا خراجِ تحسین اور انعام

Now Reading:

لاہور کی باہمت خاتون ’ سحر کا سفر ‘ رکشہ چلا کر کفالت، سی ٹی او لاہور کا خراجِ تحسین اور انعام

معاشرے کی باہمت خواتین میں ایک نیا نام “سحر” ابھرا ہے، جو گزشتہ دو سال سے لاہور کی سڑکوں پر رکشہ چلا کر نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کر رہی ہیں بلکہ ہزاروں خواتین کے لیے حوصلے اور خودمختاری کی علامت بھی بن گئی ہیں۔

گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے سحر کو شہر کی سڑکوں پر رکشہ چلاتے دیکھا تو انہیں اپنے دفتر مدعو کیا، ان کے حوصلے کو سراہا، تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا اور نقد انعام سے نوازا۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے سحر کی ہمت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عورت کمزور نہیں بلکہ طاقتور ہے، عورت معاشرے کا طاقتور رکن ہے۔ جو لوگ آج بھی عورت کو کمزور سمجھتے ہیں، وہ دراصل گمنامی کے اندھیروں میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس کے تحت چلنے والے ڈرائیونگ اسکولوں سے ہزاروں خواتین تربیت حاصل کر کے آج باعزت روزگار کما رہی ہیں۔

سحر کا تعلق ایک عام گھرانے سے ہے، لیکن حالات کا مقابلہ انہوں نے غیر معمولی ہمت سے کیا۔ گھر کی واحد کفیل ہونے کے ناطے انہوں نے مردوں کے شعبے میں قدم رکھا اور رکشہ چلانے کا پیشہ اختیار کیا۔

Advertisement

اس موقع پر رکشہ ڈرائیور سحر نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں محنت کی کمائی سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہوں۔ رکشہ چلانا میرے لیے ایک ذریعہ روزگار ہے، نہ کہ کوئی کم تر کام۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹریفک پولیس لاہور کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈرائیونگ اسکولوں، آگاہی مہمات، اور اس جیسے اقدامات کے ذریعے خواتین کو باوقار روزگار کی راہ دکھائی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر