
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں سفاک واردات کے دوران ملتان سے روزگار کی تلاش میں آئے دو نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا نشانہ بن گئے۔
ڈاکوؤں نے تیز دھار آلے سے دونوں نوجوانوں کی گردنیں کاٹ دیں، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ ڈاکوؤں کی 6 ماہ کے دوران ڈھائی ارب سے زائد کی لوٹ مار
واقعہ تھانہ سی سیکشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وحید احمد شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو خانیوال کا رہائشی تھا، جبکہ زخمی نوجوان محمد سلیمان کا تعلق ملتان سے ہے۔
زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اُسے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا اور شواہد جمع کیے۔
مزید پڑھیں: شہر قائد میں رواں سال 6 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 49 گھرانے اجاڑ دئیے
سی سیکشن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، اور حقائق سامنے آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سفاک واردات پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News