Advertisement
Advertisement
Advertisement

میانمار میں بھارت کا ڈرونز سے حملہ، خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق

Now Reading:

میانمار میں بھارت کا ڈرونز سے حملہ، خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق

 بھارتی افواج کی جانب سے میانمار کی فضائی حدود میں حالیہ بمباری ایک سنگین نوعیت کی بین الاقوامی خلاف ورزی ہے۔

یہ کارروائی بھارت کی توسیع پسندانہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت اس نے ایک آزاد ملک کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے۔

 اس حملے میں اسرائیلی ساختہ 150 ڈرون استعمال کیے گئے، جنہوں نے میانمار کے یو ایل ایف اے (آئی) کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

مذکورہ حملے میں یو ایل ایف اے کے کمانڈر نین آسم سمیت متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے اس حملے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جس سے بھارتی حکومت کی داخلی پالیسیوں میں تضادات ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔

یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب بھارت کے آپریشن سندور پر اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید ہو رہی تھی۔

Advertisement

بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

بھارتی حکومت اپنی فوج کو سیاسی مقاصد اور اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے خطے میں امن اور استحکام کی فضا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ حملہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی نگرانی میں خفیہ آپریشن کے طور پر انجام دیا گیا، جس کا مقصد جنوبی ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنا ہے۔

بھارت کا یہ اقدام اس کی جنگی جنون کو ظاہر کرتا ہے، جو نہ صرف پڑوسی ممالک جیسے نیپال، پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، بلکہ خطے کے امن اور ترقیاتی عمل میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

یہ حملہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں اور سیاسی تشہیر کے حربوں کا تسلسل ہے، جو خطے میں مزید تنازعات اور تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

عالمی برادری کو فوری طور پر بھارت کے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں روکے جانے کی ضرورت ہے۔ ورنہ، جنوبی ایشیا میں ایک بڑے تصادم کا امکان بڑھ سکتا ہے، جو نہ صرف اس خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر