Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ، ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سپریم کورٹ، ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ؛ خواتین کے بانجھ پن پر مہر اور نان و نفقہ روکنا غیر قانونی قرار

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں اعلیٰ سطحی اجلاس، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اہم فیصلے

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کوئٹہ رجسٹری برانچ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔ اجلاس کا مقصد انصاف کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے اور بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنا تھا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل، اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن سمیت دیگر اہم قانونی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے درمیان تعاون کے دائرہ کار اور مؤثر اشتراکِ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک بھر میں انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم اعلانات کیے، جن میں ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے اور ضلعی بارز کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا نیا نظام شامل ہے۔

Advertisement

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضلعی سطح پر انصاف سے متعلق منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت دی گئی، کم ترقی یافتہ اضلاع میں عدالتی بنیادی ڈھانچے کی کمی پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔

غریب سائلین کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا، اور اس مقصد کے لیے ریاستی خرچ پر وکلاء کو 50 ہزار روپے تک کا معاوضہ دیا جائے گا، اس قانونی معاونت کا دائرہ اب سپریم کورٹ تک وسیع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چیف جسٹس نے بارز سے اہل وکلاء کے نام نامزد کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ مستحق افراد کو مؤثر اور معیاری قانونی نمائندگی دی جا سکے۔

اجلاس میں وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے پروگرامز سے بھرپور استفادہ کرنے اور تربیتی کلینڈر بارز کو بڑے پیمانے پر فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

اعلان کیا گیا ہے کہ بارز کے مسائل پر مزید مشاورت کراچی میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں کی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ انصاف کی فراہمی میں بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں کریں، تاکہ ایک منصفانہ اور قابلِ اعتماد عدالتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر