Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی آغاز، نیا مالی سال نئی بلندیاں لے آیا

Now Reading:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی آغاز، نیا مالی سال نئی بلندیاں لے آیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

 کراچی: نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، اور مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے،جس کے تحت 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 28 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، اور مارکیٹ میں ٹریڈنگ کےدوران 100 انڈیکس میں  2471 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 28 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

مارکیٹ اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 28 ہزار 149 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا معاشی دعویٰ، کیا ترسیلات زر 39 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کریں گی؟

تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی یہ لہر چین کی جانب سے 3.4 ارب ڈالر کے قرض کی رول اوور منظوری، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کا 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرنا، اور امریکہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدوں جیسے مثبت عوامل کا نتیجہ ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) بھی کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 1,25,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی اور سیاسی استحکام برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ آئندہ دنوں میں مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر