Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل مالی فراڈ کے بڑھتے واقعات، ملک بھر کے کال سینٹرز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ڈیجیٹل مالی فراڈ کے بڑھتے واقعات، ملک بھر کے کال سینٹرز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

 ملک بھر میں ڈیجیٹل مالی فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر حکومت نے تمام کال سینٹرز کو باقاعدہ لائسنس کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اب کسی بھی کال سینٹر کا قیام لائسنس کے حصول سے مشروط ہوگا، جس کی منظوری تین وفاقی اداروں کی جانب سے دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس کے اجرا کی منظوری نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور حساس ادارے مشترکہ طور پر دیں گے تاکہ کال سینٹرز کی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، NCCIA کی جانب سے شروع کردہ ’’آپریشن گرے‘‘ اب صوبائی سطح پر بھی وسعت اختیار کرے گا۔

اس آپریشن کا ہدف ان تمام غیر لائسنس یافتہ، مشکوک اور جعل سازی میں ملوث کال سینٹرز کو بے نقاب اور بند کرنا ہے، جو عوام کو جعلی اسکیموں، انعامی فراڈ اور جعلی بینکنگ کالز کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ یہ آپریشن ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف فیصلہ کن اقدام ہے، جس کا مقصد منظم مالی دھوکہ دہی کے نیٹ ورک کو توڑنا اور سائبر کرائم رسپانس سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں حالیہ ہفتوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعدد مشتبہ کال سینٹرز پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

کئی سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے بعض نے عدالتوں سے حکمِ امتناعی یا اپنے حق میں فیصلے حاصل کر کے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد غیر قانونی کال سینٹرز میں زیادہ تر غیر ملکی، خاص طور پر ہمسایہ دوست ملک کے شہری ملوث پائے گئے ہیں، جو پاکستان کے اندر بیٹھ کر بین الاقوامی اور مقامی سطح پر مالی فراڈ میں ملوث تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر