Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا ڈیجیٹل اصلاحات سے متعلق اہم قدم، ای فائلنگ سسٹم کا نفاذ

Now Reading:

سپریم کورٹ کا ڈیجیٹل اصلاحات سے متعلق اہم قدم، ای فائلنگ سسٹم کا نفاذ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیجیٹل اصلاحات کے ایک اہم قدم کے طور پر ملک بھر کی تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ کر دیا ہے۔

اس سسٹم کے تحت اب پٹیشنز، میموز، فیصلے اور آرڈرز آن لائن دستیاب ہوں گے، جس سے کیسز کی کارروائی میں مزید سہولت حاصل ہو گی۔

سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ اور دیگر رجسٹریز جیسے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں ای فائلنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف وکلا، بلکہ سائلین کو بھی قانونی کارروائیوں میں آسانی ملے گی۔

 اس سسٹم کے تحت کیس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سائلین کو ای میلز کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

ای فائلنگ سسٹم سے کاغذ کے استعمال میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔ یہ اقدام عدالتوں میں کیسز کی تیز رفتار تکمیل اور وکلا کے لیے بہتر سہولت فراہم کرے گا۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے وکلا کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے بار کونسلز سے وکلا کے موبائل نمبر اور ای میل کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ سسٹم کے تحت موثر رابطہ قائم کیا جا سکے۔

ای فائلنگ سسٹم کی کامیاب عمل داری کے لیے سپریم کورٹ نے سرکاری محکموں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ای فائلنگ میں معاونت کے لیے فوکل پرسنز مقرر کریں۔

مزید برآں اس سسٹم سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ سائلین اور وکلا کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

یہ ڈیجیٹل اصلاحات سپریم کورٹ کی جدیدیت کی جانب ایک اور اہم قدم ہے جو عدالتی نظام میں شفافیت اور تیزی لانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ، سائلین اور وکلا دونوں کے لیے قانونی خدمات کو مزید بہتر، مؤثر اور قابل رسائی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر