Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپرا نے کراچی اور باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

Now Reading:

نیپرا نے کراچی اور باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

کمی کے حوالے سے کراچی اور باقی ملک کے لیے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے ہیں۔

کراچی کے صارفین کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے، نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمی اپریل 2025 کی ماہانہ ایندھن ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جبکہ کے الیکٹرک نے اپریل کے لیے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب نیپرا نے سی پی پی اے (Central Power Purchasing Agency) کی جانب سے مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے باقی ملک کے صارفین کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے، یہ کمی مئی 2025 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر