Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد اور سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، سڑکیں تالاب بن گئیں

Now Reading:

حیدرآباد اور سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، سڑکیں تالاب بن گئیں

حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں موسلا دھار بارش نے نہ صرف موسم کو خوشگوار بنایا بلکہ شہر کی معمولات زندگی کو بھی درہم برہم کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، حیدرآباد میں 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ 56 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

حیسکو کے ترجمان کے مطابق، بارش کے دوران 140 عدد 11 کے وی فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی میں خلل آیا۔ شہر کی مختلف شاہرائیں جیسے ٹنڈی سڑک، اسٹیشن روڈ اور چاندنی روڈ پانی میں ڈوب گئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ حسین آباد انڈر پاس اور لطیف آباد انڈر پاس بھی پانی میں بھر گئے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

بارش کی وجہ سے شہر میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشن بھی بند ہو گئے، جس نے شہر میں نکاسی آب کے نظام کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

Advertisement

 ایک طرف سٹی میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنایا تو دوسری طرف گرڈ اسٹیشنز اور بجلی کے پول اور درخت گرنے کے باعث ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی۔

 ریسکیو عملے نے مختلف مقامات پر درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کی کوششیں کیں۔

بدین، جامشورو، مٹیاری اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بدین کے کچے مکانات کی چھتیں تیز ہواؤں کے باعث اڑ گئیں، اور مٹیاری میں مٹی کے طوفان کے بعد شہر میں اندھیرا چھا گیا۔

سجاول اور ٹھٹھہ میں بھی بارش نے گرمی اور حبس کا زور توڑا، اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل گریڈ کمپنی کے تین ٹاور بھی بھان سعید آباد سے سیہون کے درمیان طوفانی بارش کے نتیجے میں گر گئے، جس کے باعث جامشورو کے چار گرڈ اسٹیشنز کی بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

مٹیاری میں بھی تیز آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق، ایک گھنٹے میں اگر 150 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہو، تو اسے کلاوڈ برسٹ سمجھا جائے گا۔ تاہم، حیدرآباد سٹی میں اس بار شدید بارش کو کلاوڈ برسٹ قرار نہیں دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر