Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپریشن سندور کی ناکامی سے بوکھلاہٹ میں اضافہ، بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے

Now Reading:

آپریشن سندور کی ناکامی سے بوکھلاہٹ میں اضافہ، بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے
آپریشن سندور کی ناکامی سے بوکھلاہٹ میں اضافہ، بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے

ہندوتوا کے علمبردار نریندر مودی کی حکومت کو آپریشن سندور میں تاریخی ہزیمت کے بعد ملکی سطح پر آئے روز شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت میں فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان دراڑیں مزید واضح ہورہی ہیں، بھارتی فوج اور حکومت میں ٹکراؤ بڑھتا جارہا ہے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن ’’سندور‘‘ کی ناکامی سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا  FICCI ٹیکنیکل فورم  پر خطاب کھلے الفاظ میں اپنی شکایات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش ہے، جس میں بھارتی فوج نے ناکامی کا سارا ملبہ مودی سرکار پر ڈال دیا ہے۔

لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے اپنے خطاب میں الزام عائد کیا کہ حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی، اس شدید مالی کمی کی وجہ سے بھارتی فوج کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: سندور اجڑ چکے اور مودی آپریشن سندورکاراگ الاپ رہے ہیں،شیوسینابھی بول اٹھی

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے مزید کہا کہ فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے ہیں۔انھوں نے صاف کہا کہ موجودہ بحران میں جو سیاسی غلطیاں کی گئیں، ان کا شفاف احتساب ہونا ضروری ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ راہول سنگھ کے خطاب نے بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان عدم اعتماد کو بے نقاب کر دیا ہے، بھارتی فوجی حلقے کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ناکامی کا بوجھ صرف فوج پر نہ ڈالا جائے، جبکہ حکومت فوج کی تیاریوں پر سوال اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن سندور میں شکست سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار: دی وائیر کا تجزیہ

واضح رہے کہ بھارتی حکومت مسلسل یہ جھوٹا دعویٰ کرتی رہی کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم بھارتی فضائیہ کے سربراہ اور اب ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات نے حقیقت واضح کر دی ہے کہ بھارت کو شدید بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بھارتی فوج کے افسران تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستان کے پریسیژن اسٹرائیکس (Precision Strikes) نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: مودی کی سندور سیاست، ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش

پاکستان کی اس واضح عسکری برتری سے فوج کے اندر مایوسی بڑھ رہی ہے، بھارتی افسران کھلے عام شکوے کر رہے ہیں جبکہ سیاسی حکومت ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے پروپیگنڈے کے پیچھے چھپ رہی ہے۔

بھارتی فوج کہہ رہی ہے: “وسائل نہیں دیے گئے، ہم اکیلے ذمہ دار نہیں۔”

بھارتی حکومت کہہ رہی ہے: “آپریشن سندور ایک کامیاب آپریشن تھا”

قوم سوال کر رہی ہے: “کامیاب آپریشن تھا تو فوجی قیادت وضاحتیں کیوں دے رہی ہے؟”

مزید پڑھیں: ایکس پر اکشے کمار ٹرینڈ کرنے لگے! جوابی آپریشن میں مودی کا جنون بھسم

Advertisement

مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی شکست کی ذمہ داری کا کھیل شروع ہو چکا ہے، وسائل کی کمی، فیصلوں میں تاخیر، اور کرپشن بھارتی فوج کی ناکامی کی بنیادی وجوہات بنیں۔

مبصرین کے مطابق لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا بیان بھارتی سیاسی و عسکری سسٹم کی اندرونی کمزوریوں کو بے نقاب کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر