Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کرکٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، بابر اعظم ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے

Now Reading:

پاکستانی کرکٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، بابر اعظم ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے
پاکستانی کرکٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، بابر اعظم ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے

 آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اہم کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تنزلی دیکھی گئی ہے۔

سابق کپتان بابر اعظم ٹاپ 20 بیٹرز کی فہرست سے باہر ہو کر 21ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جن کے پوائنٹس 651 پر رکے ہیں ۔

ان کے علاوہ، محمد رضوان نے 14ویں پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ سلمان علی آغا اب 32ویں نمبر پر ہیں۔ شان مسعود نے ایک پوزیشن بہتری کے ساتھ 46ویں، اور عبداللہ شفیق 53ویں نمبر پر اپنی جگہ مضبوط کی ہے۔

بالنگ میں بھی پیچھے رہنے کا سلسلہ برقرار ہے؛ تنزلی کا شکار ہو کر آف اسپنر ساجد خان 22ویں اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 23ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم، بابر اعظم کی تنزلی

Advertisement

تاہم نعمان علی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ محمد عباس اور نسیم شاہ بالترتیب 29ویں اور 39ویں پوزیشن پر برقرار ہیں ۔

آل-راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ایک تشویشناک صورت حال ہے؛ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 20 میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

اس کے برعکس، بھارت کے روندر جڈیجا نمبر 1 پر موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا نے زبردست پرفارمنس کے بعد دوسرے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر