گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کے الیکٹرک کی بجلی کی فراہمی میں کیبل فالٹ کے باعث پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
مزید پڑھیں: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں فنی خرابی، کراچی کو ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر
ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ 18جولائی کی سہ پہر 3 بجے پیش آیا جس کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پمپنگ مکمل بند ہوگئی اورکیبل فالٹ تاحال دور نہیں کیا جاسکا۔
ترجمان نے کہا کہ فالٹ کی درستگی کے لیے واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا مزید بتانا ہےکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
