Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی گجرات میں خستہ حال پل گرنے سے 10 افراد ہلاک، گاڑیاں دریا برد

Now Reading:

بھارتی گجرات میں خستہ حال پل گرنے سے 10 افراد ہلاک، گاڑیاں دریا برد

بھارتی ریاست گجرات میں آج صبح ایک لرزہ خیز سانحہ پیش آیا جب گمبھیرا کے علاقے میں واقع ایک 40 سالہ قدیم پل کا ایک حصہ اچانک زمین بوس ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں پل پر موجود متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں اور کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پل پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری تھی۔ اچانک پل کا ایک بڑا حصہ زور دار آواز کے ساتھ نیچے آ گرا، اور پل پر موجود موٹر گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور راہگیر لمحوں میں دریا کے بے رحم پانیوں میں غرق ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے اب تک 3 افراد کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ باقی لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

دریا کی گہرائی اور تیز بہاؤ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پل کی خستہ حالی ایک عرصے سے واضح تھی اور متعدد بار متعلقہ حکام کو اس کی مرمت کی درخواستیں دی گئی تھیں، مگر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

ایک شہری نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا لپ ہم نے کئی بار بتایا کہ پل خطرناک ہے، مگر کسی نے ہماری فریاد نہ سنی۔ آج قیمت انسانی جانوں کی صورت میں ادا کرنی پڑی۔

وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پل کی مرمت یا مضبوطی کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے تھے، جو حادثے کی ممکنہ وجہ بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر