
موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا بھر کی طرح یورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یورپ کے متعدد مقامات پر پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے۔
ہیٹ ویو کے باعث یورپی و برطانوی حکام نے ہیلتھ اور وائلڈ لائف وارننگز جاری کردیں جبکہ اٹلی، یونان، اسپین اور پرتگال میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی گئی۔
مزید پڑھیں: یورپی ممالک اسپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں گرمی سے ایک خاتون کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی۔
پرتگال کے علاقے مورا میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئيں۔
اٹلی میں روم، میلان اور نیپلز سمیت 21 شہروں کو ہائی ہیٹ الرٹ پر ڈال دیا گیا، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے اور مختلف علاقوں میں دن کے وقت آؤٹ ڈورسرگرمیوں پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: یورپی معیشت خطرے میں، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر دی
پیرس میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ ہواجہاں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا جوکہ 49 تک جانے کا امکان ہے۔
فرانس میں درجہ حرارت 34 ڈگری ہے جو 38 تک جانے کا امکان ہے جس کے باعث اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
برطانوی تاریخ میں جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور مانچسٹر میں درجہ حرارت 35 ڈگری کو چھوگیا۔
یورپ کے متعدد ملکوں میں جنگلات میں آگ لگنے کی وارننگ بھی جاری کردی گئی جبکہ گرمی سے بچنے کے لیے لوگوں نے ساحل کا رخ کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News